سپریم کورٹ کا مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ: الیکشن کمیشن کا اجلاس بےنتیجہ ختم،کل دوبارہ  ہوگا

05:21 PM, 18 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: مخصوص نشستوں  کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن  کا اجلاس  ختم ہوگیا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ مخصوص نشستوں  کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن  کا اجلاس  ختم ہوگیا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد  کے لیے آج فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔  اس کے لیے الیکشن کمیشن کا اجلا س کل دوبارہ طلب کیاگیا ہے۔  الیکشن کمیشن کل دوبارہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کرے گا۔ 

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے ممبران، سیکرٹری اور متعلقہ ونگز کے حکام اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے تھے ۔

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق غور جاری تھا۔ حکام  نے الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق بریفنگ دی تھی ۔

مزیدخبریں