پنجاب میں پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی کا معاملہ ،صدر آصف علی زرداری سرگرم ، عہدے داروں کے نام فائنل کریں گے

پنجاب میں پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی کا معاملہ ،صدر آصف علی زرداری سرگرم ، عہدے داروں کے نام فائنل کریں گے

لاہور:پنجاب میں پیپلز پارٹی تنظیموں کی تشکیل کے لیے  صدر آصف علی زرداری سرگرم ہیں۔ذرائع کاکہنا ہے کہ 
 پنجاب میں عہدے داروں کے نام صدر آصف علی  زرداری فائنل کریں گے۔

ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری  پنجاب میں تنظیم سازی کے لیے عہدیداروں کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں۔
پنجاب میں پیپلز پارٹی تنظیموں کی تشکیل کے معاملے پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے تمام عہدیداروں کی فہرست طلب کی ہے ۔

پی پی ذرائع کے مطابق وسطی پنجاب، سینٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب کے عہدیداروں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔


لاہور کی تمام باڈی کے لیے متحرک رہنماؤں کے نام شارٹ لسٹ کیے گئے، ہر عہدے کے لیے تین تین نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔

ذرائع  کے مطابق پنجاب کے صدور، جنرل سیکریٹری اور سینئر نائب صدور کی الگ الگ فہرست تیار کی گئی ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ  صدر آصف علی زرداری نے کرنا ہے ۔ 

مصنف کے بارے میں