پاکستان میں آبادی بڑھنے کی شرح خطے میں سب سے زیادہ ریکارڈ،2050 تک دگنا ہونے کا خدشہ

04:33 PM, 18 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :پاکستان میں آبادی بڑھنے کی شرح خطے میں سب سے زیادہ ریکارڈ،2050 تک دگنا ہونے کا خدشہ ظاہر کیاگیا ہے۔ اعداد وشمار ظاہر کرتے ہیں کہ   پاکستان میں آبادی بڑھنے کی شرح خطے میں سب سے زیادہ  ہے اور 2050 تک دوگنا ہونے کا خدشہ ظاہر کیاگیا ہے۔ 

ساتویں مردم شماری پر ادارہ شماریات کی جانب سے رپورٹ جاری کر دی گئی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق موجودہ شرح ریٹ کے حساب سے 2050 تک پاکستان کی آبادی دوگنا ہونے کا خدشہ ہے، 2017 کے بعد سب سے زیادہ آبادی میں اضافہ 2023 میں ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں 21 لاکھ 26 ہزار 79 افغانی، بنگالی، چائنیز اور دیگر ممالک کے لوگ رہائش پذیر ہیں، پاکستان میں 87 لاکھ ہندو، عیسائی، قادیانی و دیگر مذہب کے لوگ آباد ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں اسکولوں سے باہر بچوں کی تعداد 78 لاکھ تک ہے، پنجاب میں 96 لاکھ، خیبرپختونخوا میں 49 لاکھ، بلوچستان میں 50 لاکھ سے زائد بچے اسکول جانے سے قاصر ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بسنے والے 89 فیصد افراد 40 سال سے کم عمر کے ہیں، 40.56 فیصد آبادی 15 سال سے کم عمر والوں کی ہے، 15 سے 29 سال کی عمر والوں کی آبادی 26 فیصد ہے۔

مزیدخبریں