دنیا کی سب سے بڑی بس ساز کمپنی کا  کراچی میں  پلانٹ لگانے کا فیصلہ 

03:50 PM, 18 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی : دنیا کی سب سے بڑی بس ساز کمپنی  نے   کراچی میں  پلانٹ لگانے کا فیصلہ  کیا ہے۔   سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے عوام کے لیے بہت بڑی خوش خبری سامنے آئی ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی بس ساز کمپنی یوٹونگ مشرق وسطیٰ کے سی ای او اور دیگر حکام نے کراچی میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی۔


سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے جولائی 2022ء میں دی گئی دعوت پر یوٹونگ کمپنی نے کراچی میں پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔


شرجیل انعام میمن  کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ  کراچی میں پلانٹ لگانے کا کام تین ماہ کے اندر شروع ہو جائے گا۔

 پلانٹ کا کام اگلے سال مکمل ہو جائے گا، یوٹونگ کی انٹراسٹی اور الیکٹرک بسز اب کراچی میں بنیں گی، پلانٹ میں ای وی بسز اور ہائبرڈ ڈیزل بسز تیار کی جائیں گی۔

مزیدخبریں