عمران خان زیادہ دیر جیل میں نہیں رہیں گے، مہنگائی کے خلاف جلد سڑکوں پر آ رہے ہیں: احمد خان بھچر

عمران خان زیادہ دیر جیل میں نہیں رہیں گے، مہنگائی کے خلاف جلد سڑکوں پر آ رہے ہیں: احمد خان بھچر

لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور  پی ٹی آئی رہنما احمد خان بچھر نے کہا ہے کہ  چیف الیکشن کمشنر اگر مستعفی نہیں ہوتے تو ان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرینگے۔


لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد خان بچھر نے کہا کہ ملک میں آرٹیکل 6 اس سے پہلے بھی لگ چکے ہیں، یہ تمام کارروائیاں سیاسی بنیادوں پر کی جارہی ہیں۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اس فیصلے میں حکومت کے ساتھ نہیں اور عمران خان کو  اب زیادہ دیر اندر نہیں رکھا جاسکتا جب کہ ہم اس مہنگائی کے خلاف جلد سڑکوں پر آرہے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں