اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی کارکن اور اداروں کے سربراہان کو گالیاں نکالنے والی صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے کر رہائی کی درخواست نمٹا دی ہے۔
صنم جاوید کی درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کی۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ صنم جاوید اب آزاد ہیں اپنے صوبے میں جا سکتی ہیں ۔ بلوچستان پولیس راہداری ریمانڈ کی استدعا پریس نہیں کر رہی۔
جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ میں نے انٹرنیٹ پر دیکھا کہ صنم جاوید بہت نامناسب زبان استعمال کرتی ہے ۔ آپ گارنٹی دیتے ہیں کہ صنم جاوید مزید نامناسب گفتگو نہیں کرے گی؟ وکیل میاں علی اشفاق نے کہا کہ جی، صنم جاوید آئندہ نامناسب الفاظ استعمال نہیں کرے گی ۔