سیاسی استحکام سے معاشی استحکام آئے گا، پوری کوشش کی سیاست کو خارجہ تعلقات پر اثر انداز نہ ہونے دیاجائے:  بلاول بھٹو

08:05 PM, 18 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

  کراچی: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زراری کاکہنا ہےکہ گذشتہ 15 ماہ میں خارجی تعلقات میں  بہتری آئی۔ دوطرفہ باہمی تعلقات بہتر بنانے پربھرپور توجہ دی۔ آئی ایم ایف سے معاہدہ دوست ممالک کی وجہ سے ممکن ہوا۔ عام انتخابات کے بعد پاکستان استحکام کی طرف بڑھے گا۔ 

 انہوں نے کہا کہ کوپ 27 میں دوست ممالک نے پاکستان کے ساتھ جو وعدے کیے وہ پورے کیے۔ دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ پوری کوشش کی سیاست کو خارجہ تعلقات پر اثر انداز نہ ہونے دیاجائے ۔ان کاکہنا تھا کہ بطور وزیر  خارجہ مختلف ممالک کا دورہ کیا۔

سعودی عرب، امارت اور چین  کی وجہ سے آئی ایم ایف سے معاہدہ ممکن ہوا۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ کامیابی کے ساتھ معاہدہ کیا۔ سیاسی استحکام سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا۔ 

مزیدخبریں