شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن ابھی ایسا شخص نہیں ملا جسے زندگی کا ہمسفر بناسکوں: ریشم

04:19 PM, 18 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:اداکارہ ریشم  نے شادی نہ کرنے وجہ بتاتے ہوئے کہاکہ  ان کے نزدیک  لائف پارٹنر میں تین خصوصیات ہونی چاہئیں ۔ انہوں نے انٹرویو میں کہاکہ  وفاداری، عزت اور خلوص یہ وہ تین خصوصیات ہیں جو کہ ایک شریکِ حیات میں ہونی چاہئیں، میں شادی کے بارے میں سوچتی بھی ہوں اور میں شادی کرنا بھی چاہتی ہوں، لیکن میں جس طرح کے شخص سے شادی کرنا چاہتی ہوں ویسا شخص مجھے ابھی تک نہیں ملا اور میں نے تلاش بھی نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ مخلص، وفادار اور عزت دینے والا شخص کبھی تلاش کرنے سے نہیں ملتا بلکہ جب اللہ چاہے تب ہی ملتا ہے، شادی کبھی بھی میری خواہش پر نہیں ہوگی بلکہ جب نصیب میں لکھا ہوگا تب ہی ہوگی۔


اداکارہ کا مزید کہنا تھا میں کسی ایسے شخص سے شادی نہیں کرنا چاہتی جس کے ساتھ رہنا مشکل ہو بلکہ کوئی ایسا شخص چاہتی ہوں جو کہ میرے ہم خیال ہو، جس کے بغیر میں زندہ نہ رہ سکتی ہوں اور ایسے لوگوں کا ملنا مشکل ہے۔

ریشم کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی سمجھنا نہیں چاہتا، میں کسی سے فون پر بات بھی نہیں کرتی۔انہوں نے مزید کہا کہ انسان  دو  طرح کے ہوتے ہیں ایک جن کے ساتھ نہیں رہا جاسکتا اور دوسرے جن کے بغیر نہیں رہ سکتے، مجھے وہ شخص چاہیے جس کے بغیر میں نہ رہ سکوں،شریک حیات کیلئے ہم مزاج اور  ہم خیال ہونا بہت ضروری ہے۔

مزیدخبریں