اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کرنے والے جج ہمایوں دلاور پر عدم اعتماد کردیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر دونوں درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے استثنیٰ اور جج پر عدم اعتماد کی درخواستیں دائر کی گئی تھی۔
عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آپ کے نام کا فیس بک اکاؤنٹ ہے جہاں عمران خان کے خلاف پوسٹس لگی ہیں ۔ ایڈیشل سیشن جج نے بھی اپنا فیس بک اکاؤنٹ ہونے کی تصدیق کردی اور کہا فیس بک اکاؤنٹ میرا ہے یہ پوسٹیں میری نہیں۔