برطانیہ میں روزانہ 343 کلو کوکین استعمال کیے جانے کا انکشاف 

10:25 AM, 18 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

لندن : برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل گریم بگر کا کہنا ہے کہ دشمن ممالک کے جرائم پیشہ گروہ برطانیہ میں سرگرم ہیں۔ برطانیہ میں ہر سال 120 ٹن کوکین (روزانہ 343 کلو)  اور 40 ٹن ہیروئن (روزانہ 111 کلو) استعمال کی جاتی ہے ۔دنیا بھر سے 100 ارب پاؤنڈ کے کالے دھن کو برطانیہ کے ذریعے سفید کیا جاتا ہے۔

سربراہ نیشنل کرائم ایجنسی گریم بگر نے برطانیہ کو درپیش جرائم کے خطرات سے متعلق لندن میں اپنے خطاب میں کہا کہ برطانیہ میں منظم جرائم میں 59ہزار افراد ملوث ہیں۔ ملک میں مجرمانہ سرگرمیوں سے ہر سال 12 بلین پاؤنڈ کمائے جاتے ہیں۔

گریم بگر کے جرائم پیشہ گروہ برطانیہ آنے کے خواہشمندوں کا استحصال کر رہے ہیں۔ ملک میں بچوں کے لئے جنسی خطرہ بننے والوں کی تعداد 6 لاکھ 80ہزار سے 8 لاکھ 30 ہزار کے درمیان ہے۔ بچوں کے جنسی استحصال کے لئے خطرہ بننے والے افراد کی تعداد جیل کی آبادی سے 10 گنا زیادہ ہے۔

مزیدخبریں