آپ بھی اس ملک کے رہنے والے ہیں، کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے ملک کی بدنامی ہو: سندھ حکومت کی ڈاکوؤں سے پرامن رہنے کی اپیل 

آپ بھی اس ملک کے رہنے والے ہیں، کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے ملک کی بدنامی ہو: سندھ حکومت کی ڈاکوؤں سے پرامن رہنے کی اپیل 

کراچی : سندھ اسمبلی  میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بحث کی گئی اس دوران سندھ حکومت ڈاکوؤں سے اپیلوں پر اتر آئی ۔  اپوزیشن ارکان نے حکومت پر تنقید کرتے کہا جرائم پیشہ افراد اور اسٹریٹ کرائم کرنے والے جرائم پیشہ افراد کھلے عا م دندناتے پھر رہے ہیں او ردن دہاڑے لوگوں کو لوٹ رہے ہیں.

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے موقف اختیار کیا کہ اسٹریٹ کرائم پوری دنیا میں ہو رہا ہے ، یہ تنہا ہمارے صوبے یا کسی شہر کا مسئلہ نہیں ہے ۔  پولیس کو جب بھی کوئی شکایت ملتی ہے وہ کارروائی کرتی ہے ،اسپیکر آغاسراج درانی نے کہا کہ افغانی کچھ وقت کے لیے آئے تھے اب انہیں واپس جانا چاہیے۔

 ایم کیو ایم کے ندیم صدیقی نے حیدر آباد کی امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کی کوئی گلی محلہ اب محفوظ نہیں رہا ہے  ۔ باقی شہروں میں بھی یہی صورتحال ہے۔  ایک دن میں درجن سے زیادہ ڈکیتیاں پڑ رہی ہیں ،کئی بار افسران سے رابطے کئے لیکن پولیس افسران امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول نہیں کر پا رہے ۔

ایم کیو ایم کی خاتون اقلیتی رکن منگلا شرما نے اپنے ایک نکتہ اعتراض پر نشاندہی کی کہ سندھ میں ڈاکوؤں نے ایک مندر پر راکٹ لانچر سے حملہ کیا ہے جس سے اقلیتی برداری سخت خوفزدہ ہے ۔صوبائی وزیر اقلیتی امور گیان چند ایسرانی نے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے ڈاکوؤں سے اپیل کرتے کہا کہ ڈاکوؤں کی جانب سے یہ کہا گیا ہے کہ وہ ہندوؤں کے مندروں پر حملے کریں گے ،ڈاکوبھی اس ملک کے رہنے والے ہیں ،انہیں سوچنا چاہیے کہ ملک کو بدنام کرنے والا کام نہ کریں۔اگر ہندوؤں کا کوئی نقصان ہوگا تو دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوگی۔

سندھ میں ہندو ایک ہزار سال سے رہ رہے ہیں۔پڑوسی ملک تاک میں رہتا ہے کہ ہندووؤں کے خلاف کچھ ہو تو پاکستان کو بدنام کیا جائے۔ پاکستان کے مسلمان بھائیوں نے ہمیشہ اقلیتی کے ساتھ محبت اور بھائی چارے کا مظاہرہ کیا ہے اور انہیں تحفظ فراہم کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے اس فورم کے ذریعے ڈاکوؤں سے بھی اپیل ہے کہ وہ ہندو برادری کو کوئی نقصان نہ پہنچائیں اگر کوئی واقعہ ہوا ہے توہندو وں کا کوئی قصور نہیں ہے۔ مجھے امید ہے کہ کوئی مسلمان ہمارے ہندو بھائیوں کا نقصان نہیں ہونے دے گا۔

اسپیکر آغا سراج دران نے کہا کہ سندھیوں کا حق ہے کہ یہاں کا ڈومیسائل حاصل کریں،کسی اور کا حق نہیں کہ یہاں کا ڈومیسائل لے۔وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جعلی ڈومیسائل بنانےا ور بنوانے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔

مصنف کے بارے میں