یورپ کے مختلف ممالک میں شدید گرمی نے تباہی مچادی

11:47 PM, 18 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

لندن: یورپ کے مختلف ممالک میں شدید گرمی نے تباہی مچادی ، اسپین اور پرتگال میں ہیٹ ویو کے باعث ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پرتگال میں 7 روز کے دوران 659 اور اسپین میں 360 افراد ہلاک ہوئے ، پرتگال میں درجہ حرارت 47 اور اسپین میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

برطانوی محکمہ موسمیات کی جانب سے آج اور کل کے لیے ملک بھر میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔ لندن میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔ کل تک کے لیے شمال مغربی انگلینڈ اور لندن کے درمیان ٹرین سروس معطل رہے گی ۔ بیشتر تعلیمی ادارے وقت سے قبل بند کر دیے گئے ہیں جبکہ کھیلوں کے ایونٹ بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ فرانس ، کرویشیا اور یونان کے مختلف مقامات پر جنگلات میں لگی آگ بھی گرمی کی شدت میں اضافے کا باعث ہے ۔

مزیدخبریں