لاہور: اسلام آباد ، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے ، خوف و ہراس پھیل گیا ۔
تفصیلات کے مطابق زلزلے کے خوف سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق ریکٹر سکیل پر شدت 5 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی ۔
زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا ، زیر زمین گہرائی 188 کلو میٹر تھی ، زلزلے کے باعث تاحال کہیں سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔