تحریک انصاف اور (ق) لیگ نے اپنے ارکان اسمبلی کو اہم ترین ہدایت کردی

05:29 PM, 18 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: ضمنی انتخاب کے بعد کی صورتحال ، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے اپنے ارکان اسمبلی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا ۔

پارٹی ہدایات کے مطابق تمام ارکان 22 جولائی تک لاہور میں موجود رہیں گے ۔ پہلے سے بیرون ملک گئے ارکان کی واپسی کے لیے بھی رابطے کرلئے ، دو ارکان کل بیرون ملک سے واپس پاکستان پہنچ جائیں گے ۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں سپیکر پنجاب اسمبلی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان گزشتہ روز ہونے والے انتخابات کے بعد کی صورتحال پر مشاورت بھی کی گئی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 15 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) صرف 4 نشستوں پر کامیاب ہو سکی اور ایک حلقے میں آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی ۔

مزیدخبریں