ہریانہ: بھارتی شہر ہریانہ میں دو دیواروں کے درمیان پھنسے ہوئے سانپ کو بچانے کیلئے ایک گھر کو گرادیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہرہریانہ کے علاقے فتح آباد میں ریسکیو ٹیموں کی طرف سے ایک ڈرامائی ریسکیوآپریشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں کوبرا سانپ کو بچانے کیلئے گھر کی دیواروں کو توڑ رہی ہے۔ دراصل ایک کوبرا سانپ دو دیواروں کے درمیان پھنس گیا اور دیوار توڑنے کے بغیر اسے وہاں سے نکالنا ناممکن نظر آرہاتھا جس کے باعث ایک گھر کو گرانا پڑ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے گھر کی چھت اور دیوار کو گرادیا تاکہ کوبراسانپ کو بحفاظت نکالا جاسکے ۔بھارت میں وائلڈ لائف کے تحفظ کیلئے بنائی جانے والی ٹیم کے ایک ممبر نوجوت ڈھلوں نے بتایا کہ ہمیں ایک سانپ کے دیواروں کے درمیان پھنسے ہونے کی کال موصول ہوئی ہماری ٹیموں نے بہت کوشش کی کہ بغیر کوئی توڑ پھوڑ کئے سانپ کو بحفاظت نکالا جا سکے میں مگر یہ ممکن نہ ہوسکا جس کی وجہ سے ہمیں گھر کو توڑنا پڑا۔
انہوں نے واضح کیا کہ مالک سے اجازت لینے کے بعد ہی گھر کو توڑا گیا اور پھر ہماری ٹیموں نے سانپ کو بحفاظت نکال لیا ہے جس کے بعد لوگوں کی کثیر تعداد سانپ کو دیکھنے کیلئے جمع ہو گئی۔ ریسکیو آپریشن کی ویڈیو سوشل میڈیا خوب وائرل ہورہی ہے اور صارفین اس پر طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں ۔