کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور سڑکوں پر دوبارہ پانی جمع ہونے لگا ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، نارتھ کراچی، ملیر ہالٹ، نیو ایم اے جناح، جمشید روڈ، سٹار گیٹ، بہادر آباد، ناگن چورنگی، پی آئی بی کالونی اور ناردرن بائی پاس سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث پانی جمع ہو گیا تھا۔
آج ایک بار پھر بارش کے شروع ہوتے ہی سڑکوں پر پانی جمع ہونا شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے اور شہری ایک بار پھر تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں کہ اگر بارش کا سلسلہ زیادہ دیر تک جاری رہا تو سڑکوں پر پانی کی صورتحال ایک بار پھر چند روز قبل جیسی ہو جائے گی۔
دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج صبح مختلف علاقوں میں ہلکی سے معتدل بارش ہو سکتی ہے جبکہ شام کے وقت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان بھی ہے تاہم اس کی شدت گزشتہ روز کے مقابلے میں آج کم ہو سکتی ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش
12:12 PM, 18 Jul, 2022