باغباپورہ میں نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، میاں بیوی جاں بحق

12:05 PM, 18 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں میاں اوربیوی جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں باغبانپورہ کے علاقے شادی پورہ میں واقع ایک گھر میں فائرنگ سے میاں اوربیوی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق نامعلوم ملزمان نے سیڑھی لگائی اورچھت پر سوتے میاں بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ 
ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت 30 سالہ شہزاد اور 28 سالہ فرح کے نام سے ہوئی ہے جبکہ مقتولین پر ایک سال قبل بھی گھر میں گھس کر حملہ ہوا تھا جس کا مقدمہ 8 افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ 
ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا نے مزید کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے اور جلد ہی انہیں قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ 

مزیدخبریں