راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اینٹی کرپشن پنجاب رانا عبدالجبار کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے دائر درخواست میں وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈی جی اینٹی کرپشن کی تعیناتی خلاف قانون ہے۔
شیخ رشید نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب رانا عبدالجبار کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 18, 2022
درخواست میں چیف منسٹر ،چیف سیکرٹری ، اور رانا ثناءاللہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے
شیخ رشید نے ایڈوکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے درخواست دائر کی
درخواست میں کہا گیا ہے کہ 20 ویں گریڈ کے افسر کو ڈی جی اینٹی کرپشن نہیں لگایا جا سکتا لیکن رانا عبدالجبار کا وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے ساتھ تعلق ہے اور اسی بنیاد پر انہیں ڈی جی اینٹی کرپشن لگایا گیا ہے۔
ڈی جی اینٹی کرپشن کی تعیناتی خلاف قانون ہے ۔شیخ رشید
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 18, 2022
20 ویں گریڈ کے افسر کو ڈی جی اینٹی کرپشن نہیں لگایا جا سکتا ۔ شیخ رشید
رانا عبدالجبار کا رانا ثناءاللہ کے ساتھ تعلق ہے اسی بنیاد پر انہیں ڈی جی اینٹی کرپشن لگایا گیا ہے ۔ شیخ رشید
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ رانا عبدالجبار کے خلاف فوجداری مقدمات چل رہے ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ رانا عبدالجبار کو بطور ڈی جی اینٹی کرپشن کام سے فوری روکا جائے۔
رانا عبدالجبار کے خلاف فوجداری مقدمات چل رہے ہیں۔ ۔ موقف
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 18, 2022
رانا عبدالجبار کو بطور ڈی جی اینٹی کرپشن فوری کام سے روکا جائے ۔استدعا