عمران خان کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

10:20 AM, 18 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور کر لی گئی ہیں۔ 
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ عدالت میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی تاہم سابق وزیراعظم آج عدالت پیش نہ ہوئے اور ان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔
عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرنے کے علاوہ 5 مقدمات میں عبوری ضمانتیں بھی پانچ، پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لیں۔ 
واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں مقدمہ نمبر 501 ،500، لوہی بھیر میں مقدمہ نمبر 593 ، تھانہ کورال میں مقدمہ نمبر 1078 اور تھانہ سہالہ میں 462 نمبر مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں