ضمنی انتخابات میں شکست ، کیا نئے الیکشن ہوں گے؟ مسلم لیگ ن نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلالیا 

ضمنی انتخابات میں شکست ، کیا نئے الیکشن ہوں گے؟ مسلم لیگ ن نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلالیا 
سورس: File

لاہور: ضمنی انتخابات شکست کے بعد مسلم لیگ ن نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلالیا ہے اور آئندہ کا لائحہ کا اعلان اس کے بعد کیا جائے گا۔ 

لاہور میں ایاز صادق، عطاء اللہ تارڑ کے ساتھ نیوز کانفرنس کرے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کے دعویٰ جھوٹے ثابت ہوئے ریاستی اداروں کی طرف سے کوئی دھاندلی نہیں کی گئی ۔ ہمیں کوئی پچھتاوا نہیں یہ جنگ اور جدوجہد جاری رہے گی۔ 

سعد رفیق نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کا اجلاس کل یا پرسوں ہوگا اس کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کردیا جائے گا۔ ہم نے اپنی سیاست داؤ پر لگا کر ملک کو بچایا ہے۔ ہمارے پاس بھاگنے کاراستہ موجود تھا لیکن ہم نے مشکل فیصلے کرکے ملک کو بچایا ہے۔ ہمارا اصل مقابلہ مہنگائی سے تھا۔ 

مصنف کے بارے میں