افغانستان نے پاکستان سے اپنا سفیر واپس بلالیا

09:28 PM, 18 Jul, 2021

کابل : افغان حکومت نے پاکستان سے اپنے سفیر  اور دیگر سفارتی عملے کو واپس بلالیا ہے۔ اور افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کے ملزموں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

افغان وزارت خارجہ کے مطابق سیکورٹی خدشات پر صدر اشرف غنی نے اسلام آباد سے افغانستان کے سفیر اور دیگر سفارتی عملے کو واپس بلالیا ہے۔ 

افغان صدر کے مشیر وحید عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کے ملزموں کیفرکردار تک پہنچایا یا جائے۔ اور پاکستان میں افغان سفارتکاروں کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ 

دوسری طرف وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں دو ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ افغانستان کے سفیر کی بیٹی اغوا نہیں ہوئی۔ یہ عالمی سازش ہے اس میں را ملوث ہے۔ 

مزیدخبریں