لیڈز: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو فتح کے لیے 201 رنز کا ہدف دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی ۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 200 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔
انگلینڈ کی طرف سے کپتان بٹلر نے 59 ، معین علی نے 36 اور لیونگ سٹون نے 38 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی طرف سے محمد حسنین نے تین ، حارث رؤف اور عماد وسیم نے دو دو جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے انگلینڈ کو 31 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کی تھی۔