لیڈز : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق دوسرے ٹی ٹوئنٹی مقابلے کے لیے ہیڈنگلے لیڈز میں میدان سج گیا، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 6 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔
ٹاس جیتنے کے بعد کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہم میچ جیت کر سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔کوشش ہوگی انگلینڈ کی ٹیم کو کم سے کم سکور کرنے دیں۔
میزبان ٹیم کے کپتان بٹلر کا کہنا تھا کہ میچ جیت کر سیریز برابر کریں گے۔ پاکستان کو بڑا ٹارگٹ دیں گے۔