اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور چینی سیفر نونگ رونگ نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا اور داسو حادثہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔ چینی سفیر نےکہا کہ چین اور پاکستان ہر چیلنج کا سامنا کرتے ہوئے تعاون جاری رکھیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈنٹ سی ایم ایچ میجر جنرل محمد علیم نے وزیر خارجہ اور چینی سفیر کو علاج و معالجے سے متعلق بتایا۔وزیرخارجہ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے زخمی چینی شہریوں کو ہر ممکن مدد اور طبی امداد کی یقین دہانی کرائی۔ چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان ہر چیلنج کا سامنا کرتے ہوئے تعاون جاری رکھیں گے۔