اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے سابق گورنر و وزیراعلیٰ سندھ ممتاز بھٹو کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق گورنر سندھ ممتاز علی بھٹو کی وفات پر اظہار افسوس ٹویٹر کے ذریعے کیا۔ صدر مملکت نے ممتاز علی بھٹو کی وفات پر اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سردار ممتاز علی بھٹو کی رحلت کی اطلاع پا کر افسردہ ہوں۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ و گورنر سندھ و سابق وفاقی وزیر اور ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھی و کزن ممتاز بھٹو کراچی میں انتقال کرگئے ان کی عمر 88 سال تھی۔