ہم دین سے دوری کے باعث غفلت میں مبتلا ہیں، رابی پیرزادہ

04:20 PM, 18 Jul, 2021

لاہور: رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ دین سے دوری کے باعث ہم غفلت میں مبتلا ہیں جبکہ میں نے شوبز چھوڑا ہے تو دین کے بارے میں بہت کچھ سیکھا ہے۔ 

شوبز کو خیرباد کہنے والی رابی پیرزادہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ خدا کی ذات کے سامنے سر بسجود ہوئے بغیر اس کا قرب حاصل نہیں کیا جا سکتا اور جن لوگوں کو دنیا میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہدایت مل جائے وہی حقیقت میں کامیاب اور خوش نصیب لوگ ہیں۔

رابی پیر زادہ نے کہا کہ دین سے دوری نے ہمیں غفلت میں مبتلا کر رکھا ہے اور یہ حقیقت ہے کہ جب میں شوبز کی رنگین دنیا سے وابستہ تھی تو مجھے دین کے بارے میں زیادہ علم نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے جب سے شوبز چھوڑا ہے تو دین کے بارے میں بہت کچھ سیکھا ہے اور مجھے بہت زیادہ اطمینان نصیب ہوا ہے جسے میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی۔

سابقہ اداکارہ نے کہا کہ اسلامی معاشرے میں عورت کو بہت زیادہ عزت اور مقام دیا گیا ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ اسلام میں صرف بھلائی کا درس دیا گیا ہے اور میں اب بہت زیادہ سکون محسوس کرتی ہوں۔

مزیدخبریں