عمران خان کا کل کا جلسہ جلسی بھی نہیں تھی، نوٹ اور بوٹ دونوں کا وقت چلا گیا: مریم نواز

04:16 PM, 18 Jul, 2021

دھیرکوٹ : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قربانیاں رنگ لائی ہے میں جہاں جاتی ہوں ایک ہی آواز آتی ہے اور وہ ہے نواز شریف۔ 

دھیرکوٹ میں آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو مائنس کرنے والے آزاد کشمیر آکر دیکھیں۔ دھیرکوٹ کے عوام کو نواز شریف اور شہباز شریف کا سلام پیش کرتی ہوں۔ آج کل مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کے بہت چرچے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ نواز شریف مائنس نہیں ہوا بلکہ نواز شریف پلس پلس پلس ہوگیا ہے۔ آزاد کشمیر کے عوام نے مسلم لیگ ن کا بہت ساتھ دیا۔ یہ الیکشن نہیں تبدیلی نہیں بلکہ انقلاب ہے انقلاب۔ نواز شریف مبارک ہو آپ جیت گئے آپ کا دشمن ہار گیا۔ 

انہوں نے ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آزاد کشمیر سے بھی ایک اے ٹی ایم مل گئی ہے۔وہ کل کا جلسہ نہ کرتے تو شاید بھرم رہ جاتا ۔  نوٹ  کا وقت بھی چلا گیا اور بوٹ کا وقت بھی چلا گیا۔ کہتا تھا سیم پیچ پر ہیں اب وہ شیم پیج بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی کمائی کا پیسہ ہیلی کاپٹراور گاڑیوں کے پٹرول میں پھونکا گیا۔ 

مزیدخبریں