دمشق: بشار الاسد نے چوتھی بار شام کے صدر کا حلف اٹھا لیا ، حلف برداری کی تقریب دارالحکومت دمشق میں واقع صدارتی محل میں منعقد ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق تقریب میں ارکان پارلیمان ، سیاسی اور مذہبی شخصیات کے ساتھ ساتھ فوجی اہلکاروں نے بھی شرکت کی ۔ بشار الاسد 2000 سے شام میں صدارتی عہدے پر فائض ہیں ۔
بشار الاسد نے رواں سال مئی میں انتخابات میں 95 فی صد ووٹ حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا ۔ امریکا ، برطانیہ، فرانس ، جرمنی اور اٹلی نے ان انتخابات کو غیر منصفانہ قرار دیا تھا ۔