اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سکھر حیدرآباد موٹر سے کی تعمیر سے سندھ میں ترقی آئے گی، بلوچستان موٹر ویز نیٹ ورک سے منسلک ہو جائے گا۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایکنک سے 306 کلو میٹر طویل سکھر حیدرآباد ایم 6 موٹر وے منظور ہو چکا ہے۔
انھوں نے کہا ایم 6 موٹر وے کی تعمیر سے زیریں سندھ میں سماجی و اقتصادی ترقی آئے گی، موٹر وے کی تکمیل سے کراچی سے پشاور تک مشرقی روٹ مکمل ہو جائے گا۔
عاصم سلیم باجوہ نے لکھا کہ اس منصوبے سے مشرقی بلوچستان بھی موٹر ویز کے نیٹ ورک سے منسلک ہو جائے گا۔