مقبوضہ کشمیر،قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری شہید کر دیے

12:07 PM, 18 Jul, 2020

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج نے ظلم اور بربریت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیری میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے ظلم و بربریت اور ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

کے ایم ایس کی رپورٹ کے مطابق قابض افواج نے ضلع شوپیاں میں محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے کلگام میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہیدکیا تھا۔

مزیدخبریں