شہباز شریف فیملی نے 26 ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ کی ہے:شہزاد اکبر

شہباز شریف فیملی نے 26 ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ کی ہے:شہزاد اکبر
کیپشن: image by facebook

لاہور : وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نصرت شہباز نے ڈونگہ گلی والا گھر ٹی ٹی کے ذریعے آئی رقم سے خریدا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نصرت شہباز نے جو گاڑی خریدی وہ بھی ٹی ٹی کی رقم سے خریدی ہے۔انھوں نے کہا کہ شہباز شریف فیملی نے 26 ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ کی ہے ، شہباز شریف کو چاہئے ڈیلی میل کےخلاف ہتک عزت کا دعویٰ کریں ، ہم صرف 3 ا دائیگیوں کا پوچھ رہے ہیں جو ایرا سے کی گئیں۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ نوید اکرام نے 80 کنال اراضی خریدی ، شہباز شریف نے پریس کانفرنس میں 6 کروڑ روپے کا جواب نہیں دیا ، شہباز شریف نے ڈیلی میل کی خبر پر کوئی وضاحت نہیں دی۔انھوں نے کہا کہ پہلی 2 کروڑ کی رقم 6 ستمبر 2012 کی ہے ، علی عمران کمپنی کا ایرا سے کوئی تعلق نہیں ہے ، علی عمران اینڈ کمپنی کے 3 ادائیگیوں کے چیکس دکھائے گئے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ 60 کروڑ روپے نوید اکرام نے ایرا سے لیکر علی عمران کو دیئے ، شہباز شریف نے جو باتیں کیں ان کا تو جواب بھی دینا نہیں بنتا ، شہباز شریف نے آج شعبدہ بازی کی۔