شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں گرفتار کیا گیا : شہباز گل

06:38 PM, 18 Jul, 2019

اسلام آباد : وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں گرفتار کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا کہ شاہد خاقان کو ایل این جی کیس میں گرفتار کیا گیا ۔

انھوں نے کہا کہ کرپٹ لیگ کے ناکام صدر نے اپنی اور ٹیم کی کرپشن سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کی ، نیب آزاد اور خودمختار ادارہ ہے ، سیاسی دباؤ سے احتساب کا عمل متاثر نہیں ہوگا۔

شہباز گل نے کہا کہ عوام کی فلاح کا جھوٹا راگ الاپنے والے ملک میں ہڑتالیں کروانا چاہتے ہیں ، قوم کو گمراہ کرنے کے بجائے ٹی ٹی ٹرانز کشنز اور منی لانڈرنگ کی تفصیلات بتائیں۔

مزیدخبریں