لاہور: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر مریم نواز کا رد عمل، کہا عوام کا منتخب نمائندہ نیب جیسے بدنام زمانہ ادارے کی ایک فوٹو کاپی کی مار ہے۔
اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میرے ہموطنو! آپ کے ووٹ سے منتخب ہونے والا ایک اور وزیر اعظم گرفتار ! جو آپ کے ووٹ سے آئے گا، کیا یہی لا قانونیت، توہین اور ناانصافی اس کا مقدر بنے گی؟ پاکستانیو! آپ کا منتخب نمائندہ نیب جیسے بدنام زمانہ ادارے کی ایک فوٹو کاپی کی مار ہے۔
واضح رہے کہ نیب نے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔