امریکا نے ترکی کےلئے ایف 35 اسٹیلتھ فائٹر جیٹ پروگرام روک دیا

01:48 PM, 18 Jul, 2019


واشنگٹن: روس سے میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنے پر امریکا نے ترکی کے لئے ایف 35 اسٹیلتھ فائٹر جیٹ پروگرام روکتے ہوئے کہا ہے کہ روس سے میزائل دفاعی نظام خریدنے پر ترکی نیٹو پروگرام کا حصہ نہیں رہ سکتا۔

روسی ایس 400 ایئر ڈیفنس سسٹم کی خریداری کا فیصلہ ایف 35 کے حصول کو ناممکن بنانا ہے۔ وہائٹ ہاﺅس کے ترجمان کے مطابق امریکا نے ترکی کو ایئر ڈیفنس سسٹم کی کئی بار پیشکش کی تھی لیکن ترکی نے روسی سسٹم کی خریداری کو ترجیح اور نیٹو معاہد کی خلاف ورزی کی۔

ترکی نے امریکی فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طے شدہ ڈیل کو ختم کرنا انتہائی غیر منصفانہ فیصلہ ہے اور ترکی امریکہ کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرے گا۔

مزیدخبریں