کراچی: کراچی میں الاؤنسز میں اضافے اور دیگر مطالبات کیلئے نرسوں کا احتجاج جاری ہے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کئی مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔
احتجاجی نرسز کی ریڈ زون کی جانب پیش قدمی جاری ہے اور رینجرز کی نفری بھی پریس کلب کے قریب پہنچ گئی۔ اس موقع پر لیڈی پولیس اہلکار بھی موجود ہیں۔ واٹر کینن بھی پریس کلب کے باہر پہنچا دی گئی۔ کراچی پریس کلب کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔