نیو دہلی: بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری بھی کین ولیم سن کے مداح نکلے۔
کہتے ہیں ورلڈ کپ فائنل میں پُرسکون اور باوقار رویے پر کیوی کپتان قابل تعریف ہیں۔ روی شاستری نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ولیم سن کا میچ کے دوران باوقار اور پُرسکون رہنا غیرمعمولی تھا۔
فائنل کے دوران کئی مواقع پر ایسی صورتحال پیدا ہوئی جو نیوزی لینڈ کے لئے بہت مایوس کن تھی، جس میں سب سے نمایاں اوور تھرو پر انگلینڈ کو ملنے والے 6 رنز تھے، اسی اوور تھرو کے نتیجے میں میچ انگلینڈ کے حق میں جانے کے بعد سپر اوور تک چلا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے سنسنی خیز فائنل میں زیادہ باؤنڈریز کی بنیاد پر انگلینڈ کو فاتح قرار دیا گیا تھا۔