اسلام آباد: عام انتخابات میں پریزائیڈنگ افسران انتخابی نتائج ٹرانسمیشن سروس کے تحت بذریعہ اسمارٹ فون بھیجیں گے، پریزائیڈنگ اور سینئر پریزائیڈنگ افسران کو اسمارٹ فونز پر آئی ٹی ایس سافٹ وئیر دیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پریزائیڈنگ اور سینئر پریزائیڈنگ افسران کو اسمارٹ فونز پر آئی ٹی ایس سافٹ وئیر دیا جائے گا، سافٹ ویئر منسلک کرنے کا سلسلہ 21 جولائی تک مکمل کرلیا جائے گا۔ اس سسٹم سے انتخابی نتائج فوری بھیجنے کے لیے پریزائیڈنگ افسران فارم 45 بذریعہ اسمارٹ فون بھیج سکیں گے۔
الیکشن کمیشن کے پریزائیڈنگ افسران کی جانب سے انتخابی نتائج ٹرانسمیشن سروس کے ذریعے بھیجنے کے لیے نادرا کی ٹیمیں آر ٹی ایس ایکٹیویٹ کرنے سے ریٹرننگ افسران کے دفاتر پہنچ گئی۔