جماعت اسلامی کے انتخابی جلسے کے دوران اسٹیج گرگیا

05:00 PM, 18 Jul, 2018

پشاور: مہمند میں انتخابی جلسے کے دوران اسٹیج گر گیا تاہم سراج الحق سمیت دیگر محفوظ رہے۔ 

مہمند میں جماعت اسلامی کا انتخابی جلسہ جاری تھا اور اسٹیج پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق ، صوبائی نائب امیر مشتاق احمد خان سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے کہ اچانک اسٹیج گر گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ہمایوں اختر نے پی ٹی آئی کی حمایت میں اپنے کاغذات نامزگی واپس لے لیے
   

اسٹیج گرنے کے بعد وہاں موجود لوگوں نے دوڑ لگانے کی کوشش کی تاہم تھوڑے ہی لمحے بعد اسٹیج پر لوگ کھڑے ہو گئے اور کوئی زخمی نہیں ہوا۔

جلسہ منتظمین کی جانب سے اسٹیج شادی ہال کے دوران کھانے کے لیے رکھی جانے والی میزوں پر بنایا گیا تھا اور زیادہ اونچائی نہ ہونے کی وجہ سے قائدین محفوظ رہے اور جلسے کی کارروائی جاری رکھی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں