بجلی مہنگی کرنے کیلئے نیپرا کو درخواست ارسال

02:03 PM, 18 Jul, 2018

اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 70 پیسے مہنگی کرنے کیلئے نیپرا کو درخواست ارسال کر دی۔ درخواست میں کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی طرف سے نیپرا کو بجھوائی گئی درخواست کے مطابق جون میں کل 12 ارب 91 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی جس پر لاگت 66 ارب روپے سے زیادہ لاگت آئی۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کیخلاف ریفرنسز کا ٹرائل کھلی عدالت میں ہو گا، وفاقی کابینہ کا فیصلہ

درخواست کے مطابق جون میں فی یونٹ بجلی پیداوار پر فیول لاگت کا تخمینہ 4 روپے 99 پیسے لگایا گیا تھا جو حتمی اعداد و شمار مرتب ہونے پر 5 روپے 69 پیسے فی یونٹ رہا۔

نیپرا جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 70 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر 24 جولائی کو عوامی سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں