سکھر : سکھر میں ایک ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والے لڑکی مبینہ طور پر شوہر کے ہاتھوں قتل ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق سکھر میں ایک ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو پراسرار طور پر قتل کردیا گیا۔مقتولہ کے بھائی پرویز کے مطابق سائرہ کا اسکے شوہر فرمان سے جھگڑا چل رہا تھا، بہن تنگ آکر تین روز قبل گھر واپس لوٹ آئی تھی۔
بھائی کے مطابق فرمان سائرہ کو واپس لے جانے کے لیے گھر والوں کی عدم موجودگی میں آیا اور لے جانے کیلئے زبردستی کی،اس دوران مزاحمت پر بہن کو چھریاں مار کر قتل کردیا، پولیس نے لاش ہسپتا ل منتقل کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ۔