لاہور: متعدد مقدمات میں ملوث سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کو 27 جولائی کو لاہور ہائیکورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے ۔
سابق پولیس انسپکٹر کے وکیل نے بیان دیا کہ وفاقی حکومت کے مطابق عابد باکسر کو 19 فروری کو دبئی سے پاکستان منتقل کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: ٹرائل منتقلی کی درخواست پر فیصلے تک کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے، وکیل نواز شریف
لاہور ہائیکورٹ میں سابق انسپکٹر عابد باکسر کے تحفظ کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست عابد باکسر کے سسر نے دائر کر رکھی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عابد باکسر کی زندگی کو خطرہ ہے لہٰذا تحفظ فراہم کیا جائے۔
عابد باکسر سے متعلق وفاقی حکومت نے ہائیکورٹ میں بیان جمع کراتے ہوئے کہا کہ عابد باکسر کو دبئی سے پاکستان منتقل کر دیا گیا ہے۔ سابق پولیس افسر کو 19 فروری کو پاکستان منتقل کیا گیا۔ عدالت نے عابد باکسر کو 27 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کوبھی طلب کرلیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں