اسلام آباد: اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ صبح کے وقت جڑواں شہروں میں تیز بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا، راولپنڈی میں بادل برسنے کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہو گئی۔
گوالمنڈی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 4 سے 5 فٹ ہے۔ شہر میں اب تک 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ جس پر واسا نے رین ایمرجنسی نافذ کر دی۔
مزید پڑھیں: ایم کیو ایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا گیا
ترجمان واسا کے مطابق نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہے جسے نکالنے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔ بھلوال سمیت مختلف شہروں میں بھی بادل کھلے کر برسے ہیں۔
موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے آج سے اتوار تک لاہور، گوجرانوالہ ،اسلام آباد، فیصل آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گوج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں