کراچی: سینئرکامیڈین تنویرخان طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔

10:40 AM, 18 Jul, 2018

کراچی: سینئرکامیڈین تنویرخان طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔

ٹی وی، ریڈیو اورتھیٹر پر 35 سال تک قہقہے بکھیرنے والے تنویر خان عرصے سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے۔مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر رہائش گاہ فرح سینٹر کے قریب واقع مسجد فاروق اعظم فیڈرل بی ایریا بلاک 7 باغ مصطفیٰ میں ادا کی جائے گی۔

تنویر خان کے پسماندگان کے مطابق مرحوم کی تدفین شاہ محمد قبرستان ناتھ کراچی میں ڈسکو موڑ پہ کی جائے گی۔ممتاز کامیڈین کے پسماندگان میں بیوہ، تین بیٹیاں اورایک بیٹا شامل ہیں۔مرحوم کو جنرل ضیاالحق کے دور میں اس وقت بے پناہ شہرت ملی جب انہوں نے ان کی ’نقالی‘ کی۔ اس ’جرم‘ پر انہیں سزا ملی اور پانچ سال کے لیے پابندی بھی سہنی پڑی۔

تنویرخان آخری وقت میں مالی اعتبار سے انتہائی تنگدستی کا شکار تھے۔ اپنے عہد کے عظیم فنکار نے زندگی کے آخری ایام ایک خیراتی اسپتال میں زیرعلاج رہ کر گزارے۔ممتاز کامیڈین کاشف خان نے ان کا علاج سرکاری خرچ پر کرانے کی اپیل کی تھی جو حسب روایت صدا بہ صحرا ثابت ہوئی۔

مزیدخبریں