ایم کیو ایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا گیا

10:30 AM, 18 Jul, 2018

کراچی: سکیورٹی اداروں نے الیکشن کو سبوتاژ کرنے کی سازش ناکام بنا دی۔ رینجرز سندھ اور پولیس کی اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کے دوران 2 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ گرفتار ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن کے سائوتھ افریقہ نیٹ ورک سے ہے۔

 مزید پڑھیں: نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت آج ہو گی

کراچی میں رینجرز کی کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کی شناخت محمد بلال لودھی اور محمد ارشاد کے ناموں سے ہوئی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق میں انٹیلی جنس ملومات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔ گرفتار ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن کے سائوتھ افریقہ نیٹ ورک سے ہے۔

ملزمان نے دوران تفتیش کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیا۔ ملزمان الیکشن سے قبل امن و امان کی صورتحال خراب کرنا چاہتے تھے۔ ملزمان کو ایم کیو ایم لندن سیکریٹریریٹ نے مالی وسائل دیئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں