نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت آج ہو گی

نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت آج ہو گی
کیپشن: احتساب عدالت کے جج محمد بشیر دونوں ریفرنسز کی سماعت کریں گے۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت آج پھر ہوگی۔  فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر دونوں ریفرنسز کی سماعت کریں گے۔ 

گزشتہ روز سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث پیش نہیں ہوئے تھے جن کی جگہ معاون وکیل پیش ہوئے، اس موقع پر فاضل جج نے ریمارکس دیے تھے کہ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث سے جیل ٹرائل اور دیگر دو ریفرنسز کا طے کریں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو ملائیشیا بنانے کیلئے جان کی بازی لگا دوں گا: شہباز شریف

یاد رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت سے معذرت کرلی تھی تاہم وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے کوئی حکم ملنے تک سماعت کرنے کے پابند ہیں۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو مجموعی طور پر 11، مریم نواز کو 8 اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں