میڈرڈ: اسپینش پولیس نیفراڈ اور خورد برد کی تحقیقات میں اسپینش فٹبال فیڈریشن کے صدر اینجل ماریا ویلار کو حراست میں لے لیا ہے.
ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین پولیس نے فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹر میں چھاپہ مارکر اسپینش فٹبال فیڈریشن کے صدر اینجل ماریا ویلار کو گرفتار کیا گیا.پولیس کی جانب سے یہ کارروائی اینٹی کرپشن تفتیش کے سلسلے میں کی گئی۔
واضح رہے کہ 67 سالہ ویلار فیفا میں بھی سینئر نائب صدر کے عہدے پرفائز ہیں۔ ان پر اپنی پوزیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فیڈریشن سے فنڈز میں خورد برد اور دیگر الزامات ہیں جبکہ دوسری طرف ان کی گرفتاری پر ورلڈ گورننگ باڈی فیفا نے فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔