سنیل شیٹھی کو اپنے بچوں کا کریئر زیادہ عزیز

11:02 PM, 18 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی : بالی وڈ اداکار سنیل شیٹھی نے کہا ہے کہ میرے لئے بچوں کا فلمی کریئر سب سے زیادہ اہم ہے۔ میں نے اپنے25 سالہ کریئر میں متعدد فلمیں بنائیں اور اب انہیں اپنے بچوں اتھیا اور اہان کے فلمی کریئر پر توجہ دینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انھیں وقفہ لینے کی ضرورت ہے کیونکہ یہی وقت ہے کہ جب بچوں کو ان کی توجہ کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کےلئے اتھیا اور اہان کا کریئر سب سے زیادہ اہم ہے اور ہم نے جو کچھ سیکھا ان کے ساتھ شیئر کرنا ہے۔

سنیل شیٹھی نے کہا کہ اتھیا کی دوسری فلم جلد ریلیز ہوگی جبکہ اہان فلمساز ساجد نڈیا والا کی فلم کریئر کا آغاز کرے گا۔

مزیدخبریں