لاہور:عیدالاضحی پر 6 پاکستانی فلموں کی نمائش ہو گی۔ اس سلسلے میں کراچی کے ہمراہ لاہور کے فلمسازوں نے نئی فلموں کی ایڈیٹنگ سنسر پرنٹ اور پبلسٹی کے حوالے سے کام تیز کر دیا۔
آنے والی فلموں میں پنجاب نہیں جاﺅں گی، نامعلوم افراد اور دیگر شامل ہیں۔ دیگر فلموں میں کم بجٹ کی فلمیں بھی نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔نئے فلم سازوں کی درخواست ہے کہ عیدالاضحی پر کسی نئی بھارتی فلم کو نمائش کی اجازت نہ دی جا ئے تاکہ ہماری فلموں کو مناسب بزنس کرنے کا موقع ملے۔