ممبئی : اداکار سلمان خان کے فلم” ٹائیگر زندہ ہے“ کے ایک منظر کے لئے گھڑ سواری کی تربیت کی مختصر وڈیو ٹویٹر پر شیئر کر دی گئی۔
اداکار سلمان خان نیو یارک میں آئیفا ایوارڈ میں شرکت کے بعد فلمسازعلی عباس ظفر کی فلم ”ٹائیگر زندہ ہے “کی شوٹنگ کے لئے مراکش روانہ ہو گئے ہیں۔ جہاں وہ فلم کے ایک منظر کے لئے گھڑ سواری کی تربیت لے رہے ہیں۔
فلم میں سلمان خان کے ساتھ کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ علی عباس ظفر نے فلم میں ایک سین کے لئے سلمان خان کی گھڑ سواری کی تربیت لیتے ہوئے مختصر ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کی ہے۔
واضح رہے کہ فلم” ٹائیگر زندہ ہے “ 2012 کی بلاک بسٹر فلم” ایک تھا ٹائیگر “کا سیکوئل ہے۔