گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال میں مریض اور مردے کو ایک ہی بیڈ پر لٹا دیاگیا

08:26 PM, 18 Jul, 2017

گوجرانوالہ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹروں کی سنگین غفلت کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا. جہاں مریض کو لاش کے ساتھ لٹا دیا گیا .ہسپتال میں موجود مریضوں اور لواحقین میں خوف و ہراس پھیل گیا.

گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال میں ایمن آباد کے رہائشی نورمحمدسول ہسپتال کی دس نمبر وارڈ میں کچھ دیر زیر علاج رہنے کے بعد نور محمد جاں بحق ہو گیا .
ڈاکٹروں نے لاپرواہی کا مظاہرہ کر تے ہوئے .نور محمد کی نعش کو مردہ خانہ منتقل کرنے کی بجائے نئے آنے والے مریض کے ساتھ ہی لٹا دیا .
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعہ بیڈ کی کمی کی وجہ سے پیش آیا .ایم ایس سول ہسپتال انور مان نے انکوائری کا حکم دیدیا.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مزیدخبریں